حمزہ شہباز سے بہت توقعات ہیں اور وہ بھی بہاول پور کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ حسن عسکری شیخ

Hassan Askari

مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی ملک کی معیشت کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرے گی مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما کی حلقہ بھر کے سرکردہ افراد سے گفتگو

چنی گوٹھ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ اور سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق نے کہا ہے کہ ساڑھے تین سال قبل ایک نااہل حکومت کے آنے سے ترقی کا سفر رک گیا تھااب دوبارہ ترقی کا سفر شروع ہوگا پنجاب ترقی کرے گا پاکستان اب دوبارہ ترقی کی جانب اپنا رکا ہوا سفر شروع کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کی مبارکباد دینے کے لئے حلقہ بھر سے ارائیں ، راجپوت ، سندھو، پنوار، مہر ، رڈ، ماتم اور کالرہ برادریوں کے سرکردہ افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام کا حق ہے کہ ان کو بہتر حکمران میسر ہوں  اور پھر عوام نے دیکھا کہ کس طرح جمہوری طریقہ سے ایسے حکمران سے نجات ملی کہ جس نے اس ملک کو برباد کر دیا تھا  اور یہ سب کچھ رمضان المبارک میں ہوا  اور اب پورا پاکستان دیکھے گا کہ جو تبدیلی آئی وہ پاکستان کے لیے کتنی خوش آئند ہو گی اور میاں نواز شریف اور میاں شہباز کے ویژن کو لے کر چلیں گے اور اس ملک کی خدمت کریں گے، وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سے بہت توقعات ہیں اور وہ بھی بہاول پور کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اسی لئے وزیر اعلی کا حلف اٹھاتے ہی انہوں نے پہلا دورہ بہاول پور کا کیا۔ حسن عسکری شیخ نے کہا کہ آج الحمدللہ ملک سے اندھیرہ اور ظلم و جبر ختم ہوا ملک سے بے حیائی ختم ہوئی جس ظلم کی چکی میں عوام کو بری طرح پیسا گیا آج وہ دور ختم ہوا اور ہم مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی ملک کی معیشت کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرے گی اور ملک ایک بار پھر ترقی کی منازل طے کرےگا۔

مزید پڑھیں