نواب خاندان سے ہمارے دیرینہ مراسم ہیں ان کے متعلق میں ایسی بات سوچ بھی نہیں سکتاعارف عزیز شیخ

Advertisements
چنی گوٹھ (نامہ نگار) سابق ایم این اے و شیخ گروپ کے سربراہ عارف عزیز شیخ نے کہا ہے کہ نواب خاندان سے ہمارے دیرینہ مراسم ہیں ان کے متعلق میں ایسی بات سوچ بھی نہیں سکتا۔ ایسی بات پھیلانا گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری اپنے ووٹرز، سپورٹرز اور دوست احباب سے مشاورت جاری ہے اور جلد اپنے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے کہا کہ پورے حلقہ میں ہمارے گروپ نے دوستوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور جو فیصلہ کریں گے باہمی مشاورت سے کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل احمد پور شرقیہ میں میرا وسیع حلقہ احباب ہے جن سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے کہا کہ میں اپنے دور اقتدار میں عوام کی بھرپور خدمت کی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔