مطالبات تسلیم ہونے تک لانگ مارچ ختم نہیں ہوگا، ترجمان پی ٹی آئی خیبرپختونخوا
Advertisements
حکومت کو آگے بڑھ کر ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلیے کردار ادا کرنا چاہیے شوکت یوسفزئی کی پشاور میں میڈیا سے گفتگو
پشاور: تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک لانگ مارچ ختم نہیں ہوگا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف خیبر پختون خواہ کے ترجمان شوکت یوسف زئی نے کہا کہ حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد آجائے گا جس کا پوری قوم کو انتظار ہے اور امید ہے اچھی خبر ہی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو آگے بڑھ کر ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلیے کردار ادا کرنا چاہیے، ہمارا دو ٹوک مؤقف ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک لانگ مارچ ختم نہیں ہوگا، مطالبات کو ماننے میں جتنی دیر لگے گی ملک کو اتنا ہی نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت اگیا ہے کہ حکومت پی ٹی ائی کو سیاسی اسپیس دے۔
Advertisements

