Advertisements

اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ، مسلح اہلکار تعینات کرنے کی منظوری طلب

police picture
Advertisements

اسلام آباد: وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں مسلح اشخاص سے نمٹنے کے لیے مسلح اہلکار تعینات کرنے کی منظوری طلب کر لی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی اسلام آباد جانب مارچ سے نمٹنے کی تیاریاں جاری ہیں اور اسلام آباد پولیس نے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں مسلح جتھوں سے نمٹنے کے لیے کیو آر ایف تعینات کی جائے۔

Advertisements

اسلام آباد پولیس کے مطابق وزارت داخلہ سے مسلح انسداد دہشتگردی سکواڈ اور سینئر آفیسرز تعیناتی کی اجازت طلب کر لی، مارچ سے قریبی فاصلے پر مسلح انسداد دہشتگردی سکواڈ کی تعیناتی کریں گے، مارچ کے شرکا فورس پر فائرنگ کرنے کی صورت کیو آر ایف فوری حرکت میں لائی جائے گی۔