پشاور سے کراچی جانے والی ٹرین عوام ایکسپریس سے گر کر جلہ ارائیں ضلع لودھراں کا رہائشی عبد العزیز جاں بحق
Advertisements
چنی گوٹھ (نامہ نگار) پشاور سے کراچی جانے والی ٹرین عوام ایکسپریس سے گر کر ایک شخص جاں بحق ، ریسکیو 1122 چنی گوٹھ احمد پور شرقیہ نے لاش ریلوے پولیس کے حوالے کر دی ، تفصیل کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی ٹرین عوام ایکسپریس سے جلہ ارائیں ضلع لودھراں کا رہائشی چالیس سالہ شخص جس کا نام عبد العزیز معلوم ہوا ہے چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق ہو گیا ، ریسکیو 1122 چنی گوٹھ احمد پور شرقیہ نے لاش ریلوے پولیس کے حوالے کر دی ہے ۔
Advertisements