Advertisements

چنی گوٹھ: مقامی تاجروں کا چنی گوٹھ پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، پکوڑے سموسے فروش پر 2150 گرام چرس ڈال کر 9 سی کا جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کرنے کا الزام

Local traders protest against Channi Goth police
Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار) مقامی تاجروں کا چنی گوٹھ پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، پکوڑے سموسے فروش پر 2150 گرام چرس ڈال کر 9 سی کا جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کرنے کا الزام، آر پی او اور ڈی پی او بہاولپور سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ۔ اس سلسلے میں انجمن تاجران چنی گوٹھ کے عہدے داروں اور ممبران ملک محمد اکبر، ملک محمد ادریس سابق کونسلر، ملک محمد حنیف، ملک محمد ناصر، ملک محمد ندیم، ملک عمران، راؤ غفران، رانا محمد اشفاق، رانا مجاہد، ملک محمد ارشد، ملک ساجد علی اور دیگر نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ چنی گوٹھ شہر کا رہائشی محمد اسلم زخمی پکوڑے سموسے فروخت کر کے اپنا گزر اوقات کرتا ہے جبکہ اس کی بیوی کینسر کی مریضہ ہے۔ گزشتہ روز تھانہ چنی گوٹھ کا اے ایس آئی اس کو بھرے بازار میں دکان سے اٹھا کر لے گیا اور اپنی کارکردگی دکھانے کے لئے اس پر 2150 گرام چرس ڈال کر جھوٹا مقدمہ درج کر لیا۔ مقامی تاجروں نے الزام لگایا گیا کہ پولیس نے ہم سے دس ہزار روپے بطور رشوت بھی وصول کئے۔ چنی گوٹھ شہر کے تاجروں نے آئ جی پولیس پنجاب، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او بہاولپور سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے محمد اسلم زخمی پر درج کیا جانے والے جھوٹے مقدمے کو خارج کرنے اور اس کو رہا کرنے کی اپیل کی ہے۔ جبکہ چنی گوٹھ پولیس نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔