Advertisements

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری حسن عسکری شیخ سے عمائدین علاقہ کی ملاقات

Provincial Parliamentary SecretaryHassan Askari Sheikh
Advertisements

عمائدین علاقہ نے حسن عسکری شیخ کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے مختلف مسائل سے آگاہ کیا، جن کے حل کے لیے انہوں نے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی

 ملاقات کرنے والوں میں ملک عبدالحفیظ انجم سابق کونسلر ، ملک طاہر پرویز رڈ ، جام خادم جھبیل ، عمران چٹھہ اور دیگر شامل تھے ۔

Advertisements


چنی گوٹھ (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ سے عمائدین علاقہ نے ملاقات کی، جس میں علاقائی مسائل، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر حسن عسکری شیخ نے کہا کہ حلقے کی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے شفاف انداز میں مکمل کئے جائیں گے اور عوامی فنڈز کے استعمال میں کسی قسم کی بے ضابطگی یا کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور متعلقہ اداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ منصوبوں کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے۔عمائدین علاقہ نے حسن عسکری شیخ کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے مختلف مسائل سے آگاہ کیا، جن کے حل کے لیے انہوں نے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات کے دوران علاقہ میں سڑکوں، سیوریج، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کرنے والوں میں ملک عبدالحفیظ انجم سابق کونسلر ، ملک طاہر پرویز رڈ ، جام خادم جھبیل ، عمران چٹھہ اور دیگر شامل تھے ۔