Advertisements

تحصیل احمد پور شرقیہ اور یزمان کی دیہی،نادار اوربیوہ خواتین کو لائیو سٹاک اثاثہ جات کی دوسرے مرحلہ میں تقسیم

MPAs Khalid Mehmood Warran & Ch Khalid Jajja
Advertisements

ممبرز پنجاب اسمبلی خالد محمود وارن اور چودھری خالد محمودججہ اور ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب فاروق قمر شریک ہوئے


بہاول پور:7/اپریل: حکومت پنجاب کی جانب سے بہاول پور ضلع کی تحصیل احمد پور شرقیہ اور یزمان کی186 دیہی نادار، بیوہ اور مطلقہ خواتین کو لائیو سٹاک اثاثہ جات کی دوسرے مرحلہ میں تقسیم کے سلسلے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں انہیں گائے (ویہڑی) اور بھینس (جھوٹی) بذریعہ قرعہ اندازی مفت دی گئیں۔ تقریب میں ممبرز پنجاب اسمبلی خالد محمود وارن اور چودھری خالد محمودججہ نے بطور خاص شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب فاروق قمر، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن جنوبی پنجاب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک اور دیگرافسران و سٹاف اور دیہی خواتین شریک تھیں۔

Advertisements

اراکین اسمبلی صوبائی اسمبلی نے تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دیہی خواتین کو خود مختار بنانے کے لیے لائیو سٹاک اثاثہ جات کی مفت فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب کا شاندار اقدام ہے۔ انہوں نے مفت لائیو سٹاک حاصل کرنے والی دیہی خواتین کو مبارک باددیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے حاصل ہونے والے ان اثاثہ جات کی بہتر انداز میں دیکھ بھال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نادار، بیوہ اور مطلقہ خواتین مفت لائیو سٹاک اثاثہ جات حاصل کر کے بہترروزگار حاصل کر سکیں گی اور اچھی نسل کے جانوروں کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک بہاول پور نے بتایا کہ انہوں نے بتایا کہ جانوروں کا علاج معالجہ اور ویکسی نیشن کی مفت سہولت محکمہ لائیو سٹاک فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع بہاول پور کی تمام تحصیلوں کی دیہی نادار، بیوہ اور مطلقہ خواتین کو مجموعی طور پر چار سو سے زائد لائیو سٹاک اثاثہ جات مفت فراہم کیے گئے ہیں اور جانوروں کی خوراک اور دیکھ بھال کے لیے پانچ ہزار روپے بھی دئیے گئے ہیں جو وہ بذریعہ اے ٹی ایم کارڈ وصول کرسکیں گی۔