اسلامیہ یونیورسٹی لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کی چار روزہ تقریبات کے سلسلے میں منعقدہونے والے آل پنجاب قرات، نعت اور تقریری مباحثوں کے نتائج کا اعلان

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کی چار روزہ تقریبات کے سلسلے میں منعقدہونے والے آل پنجاب قرات، نعت اور تقریری مباحثوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ جن میں قرات کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حافظ منیب الرحمن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، دوسری عروا فاطمہ غازی یونیورسٹی ڈی جی خان اور تیسری پوزیشن محمد حسن شیر سرگودھا یونیورسٹی سرگودھاجبکہ نعت کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن ظہور عباس جی سی یونیورسٹی لاہور، دوسری مزمل انعم یونیورسٹی آف سرگودھا اور تیسری پوزیشن جواد اظہر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے حاصل کی۔ اسی طرح اردو، پنجابی اور سرائیکی تقریری مقابلوں میں منیزہ ریاض گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور،دوسری کائنات ظہور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پوراور تیسری پوزیشن سیف اللہ ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے حاصل کی۔ اردومقابلوں میں علی عمر ارسلان گورنمنٹ ایس ای کالج بہاول پور، احمد زبیر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی گجرانوالہ اور تیسری پوزیشن اسامہ رضوان پنجاب یونیورسٹی لاہور نے حاصل کی۔اسی طرح انگریری مقابلوں میں پہلی پوزیشن حسن شہریار گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، دوسری حمزہ ایمرسن یونیورسٹی ملتان اور تیسری پوزیشن مناہل فاطمہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے حاصل کی۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، سید تابش الوری، ذولفقار علی مان صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ناصر حمید ڈائریکٹر انفارمیشن بہاول پور، ڈینز اور سینئر افسران نے انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز رضوان مجید، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، خزانہ دار پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر، ڈائریکٹر میوزیم زیبر ربانی، ڈائکٹر اآرٹس کونسل اور دیگر مہمان شریک تھے۔ بعدا زاں بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کی رنگارنگ تقریبات منعقد ہوئیں۔ تقریب میں نامور گلوکار پروین مستانہ نے لوک گیت پیش کیے۔ اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ بغد اد الجدید کیمپس میں محفل سماع بھی منعقد ہوئی اور نامور قوال رضوان اور معظم نے فن کا مظاہرہ کیا۔آج بہاول پور لٹریری اینڈ کچرل فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح ہو گا جس موقع پر کمشنر بہاول پور مہمان خصوصی ہوں گے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔ تقریب میں اصغر ندیم قاسمی، جامی، اور دیگر نامور شخصیات موجود ہوں گی۔
