Advertisements

فحاشی کی ویب سائٹس پر موجود ویڈیوز کو اسلامیہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین سے جوڑنا کردار کشی ہے

IUB
Advertisements

فحاشی کی ویب سائٹس پر موجود ویڈیوز کو اسلامیہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین سے جوڑنا کردار کشی ہے ترجمان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور

ترجمان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کہا ہے کہ گزشتہ چند روز سے انتہائی بد نیتی کے ساتھ فحاشی کی ویب سائٹس پر موجود ویڈیوز کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اساتذہ اور ملازمین سے منسوب کیا جا رہا ہے۔یہ محض ایک ذہنی اختراع ہے اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا کوئی بھی استاد ملازم یا طالب علم ان  ویڈیوذ میں موجود یا ملوث نہیں ہے۔ ان ویڈیوز کو یونیورسٹی کے اساتذہ یا  یونیورسٹی سے وابستہ دیگر لوگوں سے جوڑنا کردار کشی کے مترادف ہے۔ یونیورسٹی سوشل میڈیا پر شر انگیزی پھیلانے والے ایسے  لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

Advertisements