Advertisements

مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ کروڑوں روپے مالیت سے رابطہ سڑکوں کی تعمیر جلد شروع کروائیں گے عارف عزیز شیخ 

Development schemes in MPA Hassan Askari Sheikh MPA 248 constituency would start soon
Advertisements

سابق ایم این اے کی مہر محمد صدیق کے ہمراہ چوہدری محمد خالد گجر ، آصف عباسی ، عبدالحفیظ انجم ، خورشید بھٹی ، مہر بشیر احمد اور دیگر سے گفتگو


چنی گوٹھ (نامہ نگار) سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ کروڑوں روپے مالیت سے رابطہ سڑکوں کی تعمیر جلد شروع کروائیں گے ، جس کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ فارمز پر سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ سابق وائس چیئرمین یوسی چوہدری محمد خالد گجر ، سابق کونسلر آصف عباسی ، سابق کونسلر عبدالحفیظ انجم ، خورشید بھٹی ، مہر بشیر احمد اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے کہا کہ میں نے اپنی دور نمائندگی میں لا تعداد ترقیاتی کام کئے تھے اور درجنوں نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس عرصہ دراز کے بعد صوبائی نمائندگی آئی ہے اور باقی ماندہ کام حسن عسکری شیخ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ، انہوں نے کہا کہ چنی گوٹھ اور کلاب مسائل کا شکار ہیں ان کے مسائل ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں حسن عسکری شیخ جلد حل کریں گے ، انہوں نے کہا کہ آئندہ میں حلقہ این اے 166 سے بھرپور الیکشن میں حصہ لوں گا جس کے لئے ابھی سے حکمت عملی شروع کر دی ہے ۔

Advertisements