Advertisements

ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات سمیت 131 ضروری ادویات کی شدید قلت

Drug Regulatory Authority
Advertisements

اسلام آباد:  ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات سمیت کئی ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی، وفاقی وزارت صحت کے حکام نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو خط لکھ دیا

مارکیٹ میں عدم دستیاب ادویات زیادہ تر ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ہیں، اسلام آباد سمیت پورے ملک میں 131 ضروری ادویات میسر نہیں۔وزارت صحت نے خط میں درخواست کی ہے کہ ادویات کی بلا تعطل سپلائی کے اقدامات کیے جائیں، اکثر ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں کے تنازعے پر پیداوار بند کر دی ہے۔

Advertisements

ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ ناپید ہونے والی اکثر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے ڈریپ نے سفارش کر رکھی ہے، ادویات کی کی عدم دستیابی کے معاملے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔