Contact Us

ایڈیشنل سیشن جج علی رضا نے منشیا ت فروش نصرالدین سکنہ پشین بلوچستان کوعمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سز ا سنادی

life imprisonment and five lakh rupees fine to Narcotics dealer

احمد پور شرقیہ (نامہ نگا ر) عدالت نے منشیات کے ملز م کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سز ا سنادی ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ نوشہرہ جدید نے مخبر کی اطلاع پر پونے دوسال قبل منشیا ت فروش  نصرالدین ولد عبدالعلیم سکنہ پشین کوئٹہ بلوچستان کو ٹر ک میں لوڈ تین من چر س کے ہمراہ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ اور اس کا کیس ایڈیشنل   ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج علی رضا کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔  عدالت  نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم نصرالدین کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سز ا سناد ی ۔

مزید پڑھیں