Advertisements

لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کور کمانڈر کوئٹہ تعینات آئی ایس پی آر

Lt general asif ghafoor
Advertisements

راولپنڈی:  لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کمانڈر 12 کور کوئٹہ تعینات کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔

Advertisements

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لسبیلہ سے لاپتہ ہو گیا تھا جس میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افراد سوار تھے، گزشتہ روز ان کی شہادت کی تصدیق ترجمان پاک فوج کی جانب سے کی گئی تھی۔

آصف غفور ماضی میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی ذمہ داری بھی ادا کر چکے ہیں۔ وہ اِس عہدے پر 15 دسمبر 2016ء سے 16 جنوری 2020ء تک فائز رہے۔ اس کے بعد ان کا تبادلہ جی او سی 40 ڈویژن اوکاڑہ کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ نومبر 2020ء کو پاکستان آرمی میں 6 میجر جنرل نے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پائی تھی۔