لیاقت پور میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے انتخابات کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل
انتخابی نتائج کے مطابق سید علی حیدر شاہ چیئرمین، مراد بلوچ جنرل سیکرٹری، ذیشان علی وائس چیئرمین جبکہ حافظ نعمان علی جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے
جن پور (نامہ نگار ) ریونیو آفس میپکو ڈویژن لیاقت پور میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے انتخابات کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہو گیا انتخابی کارروائی فدا حسین چانڈیہ سرپرستِ اعلیٰ۔اور شکیل بلوچ ریجنل چیئرمین کی نگرانی اور سرپرستی میں منعقد ہوئی جس میں نئی کابینہ بلا مقابلہ منتخب کر لی گئی انتخابی نتائج کے مطابق سید علی حیدر شاہ چیئرمین، مراد بلوچ جنرل سیکرٹری، ذیشان علی وائس چیئرمین جبکہ حافظ نعمان علی جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے نو منتخب عہدیداران نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور یونین کے امور کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے
اس موقع پر نو منتخب چیئرمین سید علی حیدر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے وہ اس پر تمام ساتھیوں کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونین ملازمین کے جائز حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملازمین اور ادارے کے درمیان باہمی اعتماد، شفافیت اور مثبت روابط کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ادارے کی کارکردگی مزید بہتر ہو سکےانہوں نے مزید کہا کہ یونین ملازمین کے اجتماعی مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ادارے کی ترقی اور استحکام کے لیے بھی بھرپور تعاون جاری رکھے گی "ہم اپنی تمام تر صلاحیتیں ملازمین کی خدمت، ان کے مسائل کے حل اور ادارے کی بہتری کے لیے وقف کریں گے، جبکہ دیانت داری، میرٹ اور شفافیت کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا۔”۔۔۔

