Contact Us

کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سننے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے 9 ججز پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹریبونلز تشکیل

ECP constitutes a high powered committee to probe into the allegations of Commissioner Rawalpindi

اسلام آباد:  عام انتخابات کا اہم مرحلہ مکمل ہوگیا، الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سننے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے 9 ججز پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹریبونلز تشکیل دے دیئے۔

جسٹس فیصل زمان خان پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کے اعتراضات سنیں گے، جسٹس فیصل زمان خان پنجاب سے صوبائی اسمبلی کی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے اعتراضات سنیں گے۔

جسٹس اسجد جاوید گھرال فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژنز سے تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے، جسٹس رسال حسن سید لاہور ڈویژنز اور ضلع اوکاڑہ کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے۔

جسٹس راحیل کامران شیخ گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژنز کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے، جسٹس سلطان تنویر احمد بہاولپور ڈویژنز اور ضلع لودھراں کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے۔

جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر ضلع پاکپتن، ساہیوال اور ضلع لودھراں کے علاوہ ملتان ڈویژنز کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے، جسٹس علی ضیاء باجوہ ضلع بھکر اور ڈی جی خان ڈویژنز کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے۔

جسٹس جواد حسن ضلع اٹک، مری اور راولپنڈی کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے، جسٹس چودھری عبدالعزیز ضلع چکوال، تلہ گنگ، جہلم، میانوالی اور تحصیل سرائے عالمگیر کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے۔

مزید پڑھیں