جسٹس مزمل اختر شبیر نے ضلع رحیم یار خان میں نواب سر صادق محمد خان عباسی کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کو بحال کر دیا

لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار عبد الباسط خان کی آئینی درخواست پر فیصلہ پرنس خان عباسی کی جانب سے سردار عبد الباسط خان سے اظہار تشکر وڈیو بیان جاری
ڈیرہ نواب صاحب+ بہاولپور( نامہ نگاران) لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے لاہور ہائی کورٹ بہاول ایسوسی ایشن بہاولپور کے صدر سردار عبد الباسط خان کی آئینی درخواست بعنوان "ملک وسیم احمد مانک ایڈوکیٹ بنام گورنمنٹ آف پنجاب وغیرہ” میں نواب سر صادق
محمد خان عباسی کی 58ویں برسی کے موقع پر ضلع رحیم یار خان میں 24 مئی کو ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تعطیل کی منسوخی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا چنانچہ 24 مئی بروز جمعۃ المبارک کو ضلع رحیم یار خان میں نواب بہاولپور سرصادق محمد خان عباسی کی برسی کے موقع پر ضلع رحیم یار خان بھر میں عام تعطیل ہوگی ادھر امیر آف بہاولپور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار عبدالباسط خان سے اظہارِ تشکر کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ عباسی خاندان اور بہاول پوری عوام کی جانب سے سپاس گزار ہیں جنہوں نے محسن پاکستان کی برسی پر لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ کی توجہ مبذول کرائی اور چوبیس مئی کو ضلع رحیم یار خان میں عام تعطیل کا نو ٹیفکیشن بحال کرایا