اوچ شریف کی سرکردہ سیاسی وسماجی شخصیات کی شیخ ناصر سلیم اور مخدوم سید سبطین حیدر بخاری کی قیادت میں صادق گڑھ پیلس آمد

سابق تحصیل ناظم اور صدر چیمر آف ایگری کلچر کامرس جنوبی پنجاب کی قیادت میں ملنے والے وفد نے امیر آف بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے این اے 174 کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔مخدوم یاور عباس بخاری،چوہدری سلیم،اعجاز خان ڈیوالہ،صدیق احمد خان سوڈھا، ملک یاسین اعوان اور ملک مظہر اعوان بھی ملاقات کرنے والے وفد میں شامل تھے۔
اوچ شریف(نامہ نگار) اوچ شریف کی سرکردہ سیاسی وسماجی شخصیات کے ایک بڑے وفد نے صدر چیمبر آف ایگری کلچر جنوبی پنجاب شیخ ناصر سلیم ایڈووکیٹ اور سابق تحصیل ناظم احمد پور شرقیہ مخدوم سید سبطین حیدر بخاری کی قیادت میں اگلے روز صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب میں امیر آف بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی اور ان کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کی اور انہیں عیدالفطر کی مبارک باد دی۔مخدوم سید یاور عباس بخاری،چوہدری سلیم،اعجاز خان ڈیوالہ،مسلم لیگ ق اوچ شریف کے صدر صدیق احمد خان سوڈھا،ملک یاسین اعوان،میدوار چئیرمین یونین کونسل چناب رسول ملک مظہر اعوان اور دیگر اس وفد میں شامل تھے۔مخدوم سید سبطین حیدر بخاری اور شیخ ناصر سلیم ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے اوچ شریف کے وفد نے اوچ شریف کی سیاسی صورت حال اور این اے 174 کو درپیش مسائل کے حوالے سے نواب صلاح الدین عباسی اور پرنس بہاول عباس خان عباسی سے تبادلہ خیال کیا،نیز آئندہ متوقع انتخابات کے لئے مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


