Advertisements

پاکستانی قوم فوج کے شانہ بشانہ، عالمی برادری بھارت کے چہرے سے نقاب ہٹائے

Uchsharif leading persons condemn Indian aggression
Advertisements

اوچ شریف میں سیاسی، سماجی اور تاجر برادری نے بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزی اور پاکستان مخالف بیانیے کو سختی سے مسترد کر دیا

اوچ شریف(ارشاد احمد شاد سے) بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب، پاکستانی قوم فوج کے شانہ بشانہ، عالمی برادری بھارت کے چہرے سے نقاب ہٹائے سیاسی و سماجی رہنماؤں اور شہریوں کا دو ٹوک مؤقف۔ اوچ شریف میں سیاسی، سماجی اور تاجر برادری نے بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزی اور پاکستان مخالف بیانیے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے بھرپور قومی یکجہتی اور عسکری حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Advertisements

سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی، مخدوم سید مزمل عون بخاری، مخدومزادہ عمر رضا گیلانی، مخدومزادہ غوث محی الدین گیلانی، انٹرنیشنل جرنلسٹ احسان احمد سحر،سابق ایم ایس ڈاکٹر فرحت عباس،سابق سینئر میڈیکل ڈاکٹر محمد اجمل بھٹی،مشہور کاروباری شخصیت خواجہ نثار علی، سینئر صحافی حبیب احمد خان بلوچ، سینئر صحافی ساجد حسین بنوں، سابق نائب ناظم اوچ بخاری مرید حسین جانگلہ، نے سروے میں اظہا رکرتے ہو ئے کہا کہ بھارت کی جانب سے ”آپریشن سیندور” کے نام پر کی گئی جارحیت دراصل مودی سرکار کی مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی سے عالمی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔رہنماؤں نے واضح کیا کہ پاکستان ایک ناقابلِ تسخیر ایٹمی قوت ہے، جس کی بہادر افواج نے دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق، پاک فوج نے چند گھنٹوں میں دشمن کی آٹھ اہم عسکری تنصیبات کو راکھ میں تبدیل کر دیا، جن میں سری نگر، راجوری، کارگل اور لیہہ کے حساس مراکز شامل ہیں۔ دشمن کے جدید رافیل اور سخوئی طیارے فضا میں تباہ کر دیے گئے، جبکہ میزائل سسٹم نے بھارتی فضائیہ کی جارحیت کو مکمل طور پر ناکام بنایا۔

اوچ شریف کے شہریوں،ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی بہاول پور حاجی یٰسین سومرو، مفتی علامہ سراج احمد سعیدی، کاروباری شخصیت چوہدری محمدعمران سعیدی، کاروباری شخصیات امین اکبر شیخ،محمد امین عرف شیخ بوبی، امین عاشق شیخ، حاجی محمد اصغر شکرانی، محمد اسلم خان بلوچ، مشہور قانون دان ایڈووکیٹ پروین عطاء ملک، سینئر جنرنلسٹ حمیدہ پروین سمیت دیگر نے پاک فوج کے شجاعانہ کردار پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وطن کی حفاظت کے لیے وہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین کو فوری ریلیف اور سہولیات کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔رہنماؤں نے عالمی برادری سے پرزور اپیل کی کہ وہ بھارت کی ریاستی جارحیت اور پروپیگنڈے کا سخت نوٹس لے، کیونکہ بھارت خود عالمی سطح پر دہشت گردی میں ملوث پایا جا چکا ہے۔ کینیڈا، امریکہ، قطر جیسے ممالک بھارت کی مشکوک سرگرمیوں پر پہلے ہی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔وفاقی وزراء خواجہ آصف اور عطا تارڑ نے بھی واضح کیا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، لیکن اگر دشمن نے جنگ مسلط کی تو اسے ایسا سبق دیا جائے گا جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر ”لبیک پاک فوج” اور ”سیندور کا جواب” جیسے ہیش ٹیگز کے ذریعے قوم نے اپنی افواج سے والہانہ محبت اور مکمل اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے۔بیان کے اختتام پر رہنماؤں نے کہا کہ پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، اور دشمن کے کسی بھی ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے تیار ہے۔