معروف صنعتکارچوہدری خان محمد اشرف کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
سیلاب متاثرین کی خیمہ بستیوں و دیگر جگہوں پر پہنچ کر وہاں موجود متاثرین سیلاب میں امدادی راشن کے تھیلے اور کھانا بھی تقسیم کیا
بہاولپور : معروف صنعتکارچوہدری خان محمد اشرف کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ, متاثرین کے مسائل سنے اور ان میں راشن اور کھانا تقسیم کیا تفصیل کے مطابق چوہدری خان محمد اشرف نے سیلاب متاثرہ علاقے موضع جلال آباد و نواحی علاقوں کا دورہ کیا جہاں پر موجودہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے تمام علاقہ سیلاب کی بے رحم موجوں کا شکار ہوچکا ہے اور متاثرہ لوگوں کی حالت زار انتہائی خراب ہے تو وہاں کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر معروف صنعتکار و منیجنگ ڈائریکٹر اشرف شوگر ملز چوہدری خان محمد اشرف نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے
متاثرین سیلاب نے بتایا کہ حالیہ سیلاب کیوجہ سےان کی زندگی بہت مشکل ہوگئی ہے اور آن کی فصیلیں اور گھر تباہ و برباد ہوگئے ہیں اؤر ان کے علاقوں کی سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں ان سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خان محمد اشرف نے کہاکہ سیلاب ایک قدرتی آفت ہے جسے ہم انسان روک تو نہیں سکتے لیکن ایک دوسرے کی مدد ضرور کرسکتے ہیں تاکہ اپنے سیلاب زدہ بھائیوں کی اس مشکل کی گھڑی میں انکے کام آکر ان مشکلوں اور مسائل کو کم کیا جاسکے انہیں میں یقین دلاتا ہوں کہ وہ ہمیشہ کی طرح آج بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان دکھوں کو مل بیٹھ کر بانٹنے آئے ہیں اور انکے مسائل کے حل کے لیے وہ اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے وسیب کے لوگوں سے ہمارا دل کا رشتہ پے اور یہ ہمارے خاندان کے فرد کی طرح ہیں کہ ان کا خاندان اپنی سابقہ روایات کی طرح اب بھی وسیب کے بھائیوں کیساتھ تعاون کے سلسلے کو جاری رکھیں گے اور یہ انکا ہم پر حق ہے اور ہمارا فرض بنتا ہے کہ ان کے مشکل وقت میں ہم انہیں تنہا نہیں چھوڑیں اور انکا ہرممکن ساتھ دیں اس کے علاوہ چوہدری خان محمد اشرف نے سیلاب متاثرین کی خیمہ بستیوں و دیگر جگہوں پر بھی خود پہنچ کر وہاں موجود متاثرین سیلاب میں امدادی راشن کے تھیلے اور کھانا بھی تقسیم کیا جس پر سیلاب زدگان نے انہیں بہت ساری دعائیں بھی دیں۔

