صنعتکار چوہدری خان محمد اشرف کی رکن صوبائی اسمبلی سید عامر علی شاہ سے مخدوم سید علی حسن گیلانی کی وفات پر تعزیت
مخدوم سید علی حسن گیلانی کی وفات پر نا صرف انہیں دکھ پہنچا ہے بلکہ علاقے کی ہر آنکھ اشک بار ہے چوہدری خان محمد اشرف
بہاو ل پور : معروف صنعتکار چوہدری خان محمد اشرف کا رہنماء پیپلز پارٹی و رکن صوبائی اسمبلی سید عامر علی شاہ سے سابق ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید علی حسن گیلانی کی وفات پر تعزیت اور اپنے گہرے رنج و غم کا اظہارکیا۔ مرحوم مخدوم سید علی حسن گیلانی غریب پرور اور شفیق انسان تھے انکی وفات پر نا صرف انہیں دکھ پہنچا ہے بلکہ علاقے کی ہر آنکھ اشک بار ہے ان کی لازوال خدمات پاکستان پیپلز پارٹی اورعام عوام کے لیے قا بل ستائش تھیں مرحوم ایک عظیم سرمایا تھے جو اپنی عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
تفصیل کے مطابق سابق چئیرمین پی سی بی چوہدری محمد ذکاء اشرف کے صاحبزادے و معروف صنعتکارچوہدری خان محمد اشرف اوچ شریف میں غوث الاعظم ہاؤس پہنچے اور وہاں پر موجود رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی و رکن صوبائی اسمبلی سید عامر علی شاہ سے رہنماء پیپلز پارٹی و سابق ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید علی حسن گیلانی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پرچوہدری خان محمد اشرف کا کہنا تھا کہ مخدوم سید علی حسن گیلانی کی وفات پر نا صرف انہیں دکھ پہنچا ہے بلکہ علاقے کی ہر آنکھ اشک بار ہے وہ ایک غریب پرور اور شفیق انسان تھے انکی وفات ان کی لازوال خدمات پاکستان پیپلز پارٹی اور عوام کے لیے قا بل ستائش تھیں مرحوم ایک عظیم سرمایا تھے جو اپنی عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مر حوم کے درجات بلند فرمائے اور ورثاء سمیت دیگر عوام کو بھی صبرو جمیل عطا فرمائے۔ اس موقع پرملک فیصل لائبر، چوہدری فلک شیر، محمد عمران، رضوان احمد، محمد اعظم، محمد اشفاق، عرفان احمد پیرزادہ، عمران دانش بڈانی و دیگر عوام کی کثیر تعداد غوث الااعظم ہاؤس موجود تھی۔