Advertisements

معروف بزنس مین میاں محمد خالد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے آج عازم سعودی عرب ہوں گے

Leadung Businessman mian Muhammad Khalid
Advertisements

میاں محمد خالد کے ہمراہ اُنکی اہلیہ محترمہ ،صاحبزادے میاں بلال خالد اور بہو بھی حجاز مقدس کا سفر کریں گے،میاں فیملی اکیس روز تک مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قیام پذیر رہے گی

‎احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )شہر کے مشہور تاجر اور نشاط فیبرکس کے پروپرائٹر میاں محمد خالد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ آج ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے عازم سعودی عرب ہوں گے – تفصیلات کے مطابق میاں محمد خالد اور ان کی اہلیہ محترمہ کے علاوہ ان کے صاحبزادے  میاں محمد بلال خالد اور ان کی بہو بھی اس  اس مقدس سفر میں ان کے ہمراہ ہوں گے – ملتان ایئر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوست احباب  تاجر  اورعزیز واقارب میاں فیملی کو الوداع کہیں گے-معروف بزنس مین میاں محمد خالد اور اُنکے اہل خانہ اکیس روز مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قیام کریں گے وہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے علاوہ مسجد نبوی میں نبی آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روضہ اقدس پر  بھی حاضری دیں گے

Advertisements