Advertisements

مدیر احسان احمد سحر کو گذشتہ دو سالوں میں اہلیہ اور ہمشیرہ کی دائمی جدائی کے صدمے برداشت کرنا پڑے ،میاں محمد خالد

Leading Businessman Mian Muhammad Khalid
Advertisements

احمد پور شرقیہ کے سرکردہ بزنس مین اپنے تاجر نوجوان صاحبزادے میاں حمزہ خالد کے ہمراہ مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر آئے اور ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے علاوہ پسماندگان کے صبر جمیل کے لیئے دعا کی

احمد پور شرقیہ : شہر کی  سرکردہ کاروباری شخصیت میاں محمد خالد اور نوجوان تاجر میاں حمزہ خالد مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن آئے جہاں اُنہوں نے علی پور میں اُن کی  ہمشیرہ  طاہرہ نسرین ریٹائرڈ آفیسر محکمہ تعلیم کے انتقال کر جانے پر اپنے دلی رنج وغم کا اظہار کیا-اُنہوں نے کہا کہ مدیر احسان احمد سحر کو گذشتہ سال اپنی اہلیہ سیدہ نجمہ بُخاری کے رحلت کر جانےکے بعد  اس سال دوسرا بڑا  صدمہ برداشت کرنا پڑا ہے -میاں محمد خالد اور میاں محمد حمزہ نے اس موقع پر طاہرہ نسرین مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور اُنکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی 

Advertisements