دادپوترہ برادری کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی سرپرست اعلی انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان
ڈیرہ نواب صاحب ( نامہ نگار) دادپوترہ برادری کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار کے سرپرست اعلی انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان پرنس بہاول عباس خان عباسی نے صادق گڑھ پیلس میں خان پور اور لیاقت پور سے تعلق رکھنے والے داد پوترا برادری کے سرکردہ قائدین کے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا -انہوں نے کہا کہ وہ بہاولپور بہاولپور ڈویژن کے علاوہ ملک بھر سے عباسی برادری کی مختلف شخصیات ان سے رابطے میں ہیں – پرنس بہاول عباسی نے کہا کہ عباسی خاندان اور دادپوترا برادری کا اتحاد ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس سلسلے میں وہ جلد ایک کنونشن بلانے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ عباسی برادری کے اجتماعی اور انفرادی مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے
وفد میں شامل بعض سرکردہ رہنماؤں نے اس موقع پر عباسی برادری کے اتحاد کیلئے مختلف تجاویز بھی پیش کی جس پر پرنس بہاول عباس عباسی نے ہمدردانہ غور کا یقین دلایا