Advertisements

لیاقت پور اور خانپور تحصیلوں کی داد پوترا برادری کے سرکردہ قائدین کی پرنس بہاول عباسی سے ملاقات

Leaders of Dadputra community of Liaquatpur and Khanpur tehsils met with Prince Bahawal Abbasi
خان پور اور لیاقت پور تحصیل و کہ داد پوترا برادری کے سرکردہ قائدین کا وفد صادق گڑھ پیلس میں پرنس بہاول عباس عباسی سے ملاقات کرتے ہوئے
Advertisements

دادپوترہ برادری کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی سرپرست اعلی انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان

 ڈیرہ نواب صاحب ( نامہ نگار) دادپوترہ برادری کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار کے سرپرست اعلی انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان پرنس بہاول عباس خان عباسی نے صادق گڑھ پیلس میں خان پور اور لیاقت پور سے تعلق رکھنے والے داد پوترا برادری کے  سرکردہ قائدین کے  سے گفتگو کرتے ہوئے کیا  -انہوں نے کہا کہ وہ بہاولپور  بہاولپور ڈویژن کے علاوہ ملک بھر سے عباسی برادری کی مختلف شخصیات ان سے رابطے میں ہیں –  پرنس بہاول عباسی نے کہا کہ عباسی خاندان اور دادپوترا برادری کا اتحاد ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس سلسلے میں وہ جلد  ایک کنونشن بلانے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ عباسی برادری کے اجتماعی اور انفرادی مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے

Advertisements

وفد میں شامل بعض سرکردہ رہنماؤں نے اس موقع پر عباسی برادری کے اتحاد کیلئے مختلف تجاویز بھی پیش کی جس پر پرنس بہاول عباس عباسی نے ہمدردانہ غور کا یقین دلایا