آج آئین کا جو حال ہےسینیٹر رضا ربانی کیوں خاموش ہیں وکلا کنونشن سے خطاب آئین کی بالادستی‘ کے لیے قرارداد منظور
لاہور: وکلا کنونشن میں ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کی جانب سے پیش کردہ آئین کی بالادستی سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی
اس سے قبل ویڈیو لنک کے ذریعے وکلا کنونشن سے خطاب کے دوران چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن نہ کرانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، جنھوں نے سکیورٹی دینی ہے وہی الیکشن نہ کرانے کی کوشش میں ہیں، پہلی بار دیکھ رہے ہیں آئین پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔
انہوں نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کو مخاطب کرکے کہا کہ آج آئین کا جو حال ہے رضا کیوں خاموش ہیں انہیں بات کرنی چاہیے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے کہنا چاہونگا اگر یہ لوگ آج چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے پرکاٹ رہے ہیں تو سمجھیں آپکے بھی پر کاٹے جا رہے ہیں۔
چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ قاضی فائزعیسیٰ ایک دبنگ دلیر جج ہے میری نگاہ میں ان کی بہت تکریم ہے، پی سی او ججز کو فارغ کرنے کے فیصلے میں میں نے چوہدری صاحب کو قاضی فائزعیسیٰ کا نام تجویز کیا، میں نے انہیں کہا کہ قاضی فائزعیسیٰ کا عدلیہ میں نام ہے ایک شجرہ ہے انہیں براہ راست چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ بنے۔
انہوں نے کہا کہ بطور چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے میرے خلاف بھی فیصلہ دیا لیکن ان کے دلیری کا قائل ہوں، میں قاضی فائزعیسیٰ کو کہنا چاہتا ہوں جسٹس عمر عطا بندیال کے پاؤں آج باندھی جانے والے زنجیریں کل آپ کے حصے میں بھی آئیں گئے۔
چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال آئین کا پاسدار بن کر کھڑے ہیں آپ کو آج ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، میں وکلا سے کہوں گا نظریہ ضرورت کو چھوڑیں اور آئین کی پاسداری کا پہرا دیں۔