Advertisements

محترمہ پروین عطا ملک ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے عمران علی سندھو

Perveen Atta Advocate
Advertisements

وکلاء برادری حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی امیدوار جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن احمدپور شرقیہ کی صحافیوں سے گفتگو


ڈیرہ نواب صاحب+احمد پور شرقیہ (نامہ نگاران)خاتون وکیل پر قاتلانہ حملہ بزدلانہ حرکت ہےوکلاء برادری ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی ان خیالات کا اظہار امیدوار جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن احمدپور شرقیہ چوہدری عمران علی سندھو ایڈوکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم جہاں سابق جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن احمدپور شرقیہ پروین عطاء ملک ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملہ کی پرزور مزمت کرتے ہیں وہاں ان پر باربار قاتلانہ حملوں کے ٹھوس تدارک کیلئے پولیس حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان پربروقت  قانونی کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا جائے جب تک ملزمان کو کیفرِ کردار تک نہ پہنچا یا گیا تب تک وکلاء برادری چین سے نہیں بیٹھے گی کیونکہ محترمہ پروین عطاء ملک پراس سے قبل بھی متعدد قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں جو کہ مخالفین کی بوکھلاہٹ اور بزدلی کا نتیجہ ہیں وکلاء برادری ان حملوں کو سنجیدگی کیساتھ سوچ رہی ہے اور ایسی کشیدگی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدام اٹھانے میں کوئی دقیہ فروگزاشت نہیں چھوڑے گی اس سلسلے میں وکلاء برادری محترمہ کیساتھ بلاامتیاز یکجہتی کا اظہار کرتی ہے

Advertisements