عوامی شکایات کےحل میں تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ایس ڈی پی او مہر محمد افضل

ہر انے والے معزز شہری کو تھانوں پر پہلی فرصت میں ایس ایچ اوز انصاف فراہم کریں اپنے آفس میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو
احمد پور شرقیہ (رانا محمد سلیم سے ) عوامی شکایات کے حل میں تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ہر آنے والے معزز شہری کو تھانوں پر پہلی فرصت میں ایس ایچ اوز انصاف فراہم کریں اور عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں یہی ہمارا اولین فرض ہے ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی او مہر محمد افضل نے اپنے آفس میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہر مظلوم عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں کسی سفارش کی ضرورت نہیں خود آ کر اپنا مسئلہ تفصیل سے پیش کریں اس موقع پر ایس ڈی پی او مہر محمد افضل نے اپنے آفس میں شہریوں کے مسائل بغور سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو میرٹ پر فوری کاروائی کی احکامات جاری کیے -اس موقع پر صدر بار مہر شوکت یار خان ایڈووکیٹ سابق صدر بار دیوان عبدالرشید بخاری محمد اسد فیض بھٹی ایڈووکیٹ عوامی سماجی ہردلعزیز شخصیت خیر محمد ملک قلم دوست گروپ کے چیرمین سید مبین رضوی محمد جاوید چھٹہ محمد وسیم مخدوم سید حسین حیدر بخاری سائیں اور قلم دوست گروپ کے بانی اےڈی خان جلوانہ بھی موجود تھے .