Advertisements

تحصیل احمد پور شرقیہ کی سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی دگرگوں ہو گئی محمد ارشد راجپوت, آفتاب احمد خان ڈاھر

Law and order situation deteriotated in Sub-division AhmedpurEast
محمد ارشد راجپوت مرکزی صدر انجمن تاجران احمد پور شرقیہ
Advertisements

ڈی پی او اور آر پی او سے گزارش ہے کہ فوری طور پر شہر میں پولیس ‘ محافظ اسکواڈ ، ایلیٹ فورس ‘ ڈولفن فورس کی پٹرولنگ کے نظام کی چیکنگ کی جائے

تاجر برادری کا امتحان ہرگز نہ لیا جائے ورنہ بھرپور احتجاج کیا جائے گا, صدرو جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران
احمد پور شرقیہ (پریس ریلیز)  انجمن تاجران احمد پور شرقیہ کے مرکزی صدر محمد ارشد راجپوت و جنرل سیکرٹری آفتاب احمد خان ڈاھر نے اپنے مشترکہ بیان میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ تحصیل احمد پور شرقیہ کی سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی دگرگوں ہو گئی ہے- ۔گزشتہ رات شہر کی مصروف ترین کچہری روڈ پر پانچ بند  دوکانوں کے تالے توڑ کر چوری کی وارداتوں سے پورے شہر میں خوف و ہراس کے سائے منڈلانے لگے ہیں۔ ڈی پی او اور آر پی او  سے گزارش ہے کہ فوری طور پر شہر میں پولیس ‘ محافظ اسکواڈ ، ایلیٹ فورس ‘ ڈولفن فورس کی پٹرولنگ کے نظام کی چیکنگ کی جائے۔ تاکہ شہری اطمینان سے اپنے معاملات سر انجام دے سکیں۔ناقص امن و امان کی صورتحال نے تاجر برادری کو معاشی اذیت سے دوچار کردیا ہے۔اگر تاجر لٹتے رہےاور سکیورٹی پر مامور پولیس فورسز کچھ نہ کر پائی تو پھر ان کو فارغ کیا جائے۔ایماندار دلیر بہادر سکیورٹی فورسز سے ہی چوری ڈکیتی کی وارداتوں کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔تاجر برادری کا امتحان ہرگز نہ لیا جائے ورنہ بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

Advertisements