شیخ ناصر سلیم نے گلستان مہر زرعی ماڈل فارم پر مذید ایک لاکھ درخت لگانے کے لیے شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے پودا لگایا

اوچ شریف (نامہ نگار) درخت لگانا نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ درخت ماحولیاتی آلودگی ختم کر کے ماحولیاتی تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں حکومت کے ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے ویثرن کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے ہر شہری اپنا کرادر ادا کرے ان خیالات کا اظہار صدر چیمبر آف ایگری کلچر جنوبی پنجاب و ممبر سی سی ایم جی شیخ ناصر سلیم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے اوچشریف کے نواحی علاقے کوٹلہ شیخاں میں اپنے والد کے نام پر بنائے گئے گلستان مہر ایگرو فارم پر موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی اسماعیلی سووک کے تحت صدر ، مہمان خصوصی جمشید خالد سندھو ڈائریکٹر زراعت بہاول پور ، غلام عباس اور محمد اکمل شیخ سرپرست اعلی سول سوسائٹی اوچشریف کے ہمراہ ایک لاکھ پودے لگانے کے لیے شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے پودا لگانے کے موقع پر کیا جس میں ڈاکٹر نادر انجم صدر اسماعیلی کونسل برائے سینٹرل ریجن ، نوید علی مانجی چیئرمین اسماعیلی سوک برائے سینٹرل ریجن ، علی شان چیئرمین اطرب سینٹرل ریجن ، سلیم سجاد شیخ صدر اسماعیلی کونسل برائے ملتان اینڈ بہاول پور ، صائمہ نعیم چیئر پرسن اسماعیلی سوک برائے ملتان اینڈ بہاول پور ، عاصم شہزاد شیخ کنوئینر پی اے ایس سی سینٹرل ریجن ، عمران حسین چیئرمین ہیلتھ بورڈ برائے سینٹرل ریجن و دیگر اسماعیلی کمیونٹی کے اراکین سمیت اسماعیلی بوائے اسکاؤٹس اور گرل گائیڈ شریک تھے اس موقع پر شیخ ناصر سلیم کا مذید کہنا تھا کہ پچھلے دو سال سے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے لاکھوں پودے لگائے گئے ہیں جنہیں نہ صرف لگا کر چھوڑ دیا گیا ہے بلکہ ان کی بہتر نگہداشت کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ یہ درخت بن کر ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کر کے ماحولیاتی تحفظ میں کارگر ثابت ہوں ان کا کہنا تھا کہ رواں سال بھی ایک لاکھ پودے لگانے کا ٹاسک مکمل کریں گے جس کے لیے مہم شروع کر دی گئی ہے جس میں محکمہ جنگلات اور آبپاشی کے افسران کا تعاون بھی شامل ہے