شہزادہ محمد داؤد عباسی مرحوم کے فرزندگان صاحبزادہ محمد عثمان عباسی اور صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے قوی امکانات
![](https://dailynaps.com.pk/wp-content/uploads/2023/12/Dawood-Khan-Abbasi-Usman-Abbasi-Umar-Abbasi.jpg)
صاحبزادہ محمد عثمان عباسی کی پی پی 251 سے سردار ملک عامر یار وارن کے پینل میں انتخاب لڑنے کی اطلاعات ہیں جبکہ اس پینل کے دوسرے امیدوار سابق ایم پی اے احسان الحق چوہدری ہوں گے
شہزادہ محمد داؤد خان عباسی مرحوم کے پوتے صاحبزادہ محمد گزین عباسی پہلے ہی پی پی 249 احمد پور شربیہ شرقیہ کی صوبائی نشست کے لیے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر چکے ہیں میاں عثمان عباسی اور میاں عثمان عمر عباسی کی جانب سے ابھی تک انتخاب لڑنے کی تصدیق نہیں کی گئی
ڈیرہ نواب صاحب( وقائع نگار خصوصی) شہزادہ محمد داؤد خان عباسی مرحوم کے دو صاحبزادے اور ایک پوتےکے ضلع بہاولپور کے مختلف حلقوں سے عام انتخابات میں حصہ لینے کے قوی امکانات ہیں روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کو باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہزادہ محمد داؤد خان عباسی مرحوم کے بڑے صاحبزادے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی پی پی 251 کی صوبائی نشست سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے وہ سردار ملک عامر یار وارن کے پینل میں شامل ہوں گے جبکہ اس پینل کے دوسرے صوبائی امیدوار سابق ایم پی اے احسان الحق چوہدری ہوں گے -اطلاعات کے مطابق شہزادہ محمد داؤد عباسی مرحوم کے دوسرے فرزند
صاحبزادہ محمد عمر داؤد عباسی پی پی 248 شاہی والا چولستان چنی گوٹھ کی نشست سے امیدوار ہوں گے وہ سابق سینٹر چودھری سعود مجید کے پینل میں آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی اکھاڑے میں اتریں گے – معلوم ہوا ہے کہ سابق سینیٹر چودھری سعود مجید نے انہیں اپنے پینل میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے – خیال رہے کہ شہزا دہ محمد داؤد عباسی مرحوم کے پوتے سابق ایم پی اے صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی پہلے ہی پی 249 احمد پور شرقیہ کی صوبائی نشست سے اپنے انتخابی مہم کا آغاز کر چکے ہیں -صاحبزادہ محمد عمر عباسی اور صاحبزادہ محمد عثمان عباسی کی جانب سے ابھی تک انتخاب میں حصہ لینے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا
![](https://dailynaps.com.pk/wp-content/uploads/2023/12/Gazain-Abbasi-Edited-PIc-512x1024.jpg)