Advertisements

شہزادہ محمد داؤد خان عباسی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے ترکیہ اور ڈیراور کے شاہی قبرستان میں قران خوانی

Late Prince Muhammad Dawood Khan Abbasi 25th Death anniversary observed
Advertisements

صاحبزادہ محمد عمر عباسی نے اپنے والد شہزادہ محمد داؤد خان عباسی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے ترکیہ کی مسجد میں قران خوانی کا اہتمام کیا صاحبزادہ محمد عثمان عباسی اور خاندان کے دیگر افراد شریک ہوئے

صاحبزادہ محمد عثمان عباسی  اور صاحبزادہ  محمد عمر عباسی کے ملازمین اور ڈیراور کے باشندگان نے شاہی قبرستان میں شہزادہ محمد داؤد خان عباسی کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور  قرآن خوانی کی

Advertisements

تر کیہ + ڈیراور ( پر یس ریلیز )نواب بہاولپور مرحوم سر صادق محمد خان عباسی کے صاحبزادے شہزادہ محمد داؤد خان عباسی مرحوم و مغفور کی 25ویں برسی خاندانی رسم و رواج کے مطابق ترکیہ اور ڈیراور میں منائی گئی- تفصیلات کے مطابق شہزادہ محمد داؤد خان عباسی کے چھوٹے صاحبزادے میاں محمد عمر خان عباسی نے  ترکیہ کی مسجد میں اپنے مرحوم والد شہزادہ محمد داؤد خان عباسی کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی کا اہتمام کیا جس میں صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی سمیت خاندان کے دیگر افراد شریک ہوئے جبکہ ڈیراور کے شاہی قبرستان میں شہزادہ محمد داؤد عباسی مرحوم کی قبر پر صاحبزادہ محمد عثمان عباسی اور صاحبزادہ محمد عمر عباسی کے ملازمین اور ڈیراور کے باشندگان  نے پھول چڑھائے فاتحہ خوانی اور قران خوانی کی- خیال رہے کہ شہزادہ محمد داؤد خان عباسی پانچ جون 1999ء کو کراچی میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے