مخدوم سید علی حسن گیلانی شہید کی ماموں زاد بھائی مخدوم سید عامر علی شاہ کی میزبانی میں رسم چہلم
غوثیہ کاٹن فیکٹری میں میں منعقدہ تقریب میں مخدوم سید احمد محمود،پرنس بہاول خان عباسی ، طارق بشیر چیمہ،حسن عسکری شیخ ،ملک عامر یار وارن سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
اوچ شریف: سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شہید مخدوم سید علی حسن گیلانی کی ماموں زاد بھائی مخدوم سید عامر علی شاہ کی میزبانی میں رسم چہلم ادا کر دی گئی- رسم چہلم میں پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود ، پرنس بہاول خان عباسی, سابق وفاقی وزیر چوھدری طارق بشیر چیمہ, ممبر صوبائی اسمبلی شیخ حسن عسکری , سابق ممبر قومی اسمبلی ملک عامر یار وارن, مخدوم سید محبوب حسن گیلانی اور ملک بھر سے سیاسی ، سماجی و مذھبی شخصیات سمیت ھزاروں افراد نے شرکت کی – چہلم میں شریک افراد نے ممبر صوبائی اسمبلی سید عامر علی شاہ سے شہید مخدوم سید علی حسن گیلانی کی تعزیت کی- صاحبزادہ سید جاوید سعید کاظمی نے ،مخدوم سید علی حسن گیلانی کی مغفرت کی لیے خصوصی دعا کرائی, ختم شریف کے اختتام پر شرکاء میں طعام بھی تقسیم کیاگیا
اوچشریف : مخدوم سید علی حسن گیلانی کی غوثیہ کاٹن فیکٹری میں منعقدہ چہلم کی تقریب میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہے