Advertisements

٢٠٢١ء سرکل پولیس کے سات تھانوں کا ایکشن،بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد ڈی ایس پی آصف رشید

DSPAsif Rasheed
Advertisements

سرکل پولیس نے گزشتہ برس اسلحہ آرڈیننس کے تحت 256 مقدمات درج کر کے 11 رائفلیں 11 کلاشنکوفیں، 23 بارہ بور بندوقیں، 6ریوالور، 6 ریپیٹر، ایک عدد خنجر ،90 کارتوس اور 1550 گولیاں برآمد کیں اور ملزمان کے مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کر دئیے۔

٢٠٢١ء میں امتناع منشیات ایکٹ کے تحت 423مقدمات کا انداراج ہوا،سرکل پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 180 کلوگرام چرس،1050 گرام ہیروئن،488 گرام افیون،12 کلو 530 گرام بھنگ،4025 کلو گرام لاہن اور 14462 لیٹر شراب برآمد کی،جب کہ 72 شراب کی چالو بھٹیاں بھی پکڑیں۔

Advertisements

سرکل پولیس کے سات تھانوں، سٹی احمد پور شرقیہ، صدر احمد پور شرقیہ، اوچشریف،چنی گوٹھ،دھوڑ کوٹ،نوشہرہ جدید اور ڈیرہ نواب صاحب نے 2021ء میں کل 4104 مقدمات درج کیے اور ان مقدمات میں مطلوب 4391 ملزمان کو گرفتار کیا۔سرکل پولیس چیف کی روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ سے گفتگو

احمد پور شرقیہ(کرائم رپورٹر) سرکل پولیس نے گزشتہ برس 2021ء میں اسلحہ آرڈیننس کے تحت 256 اور امتناع منشیات ایکٹ کے قانون کے تحت 423 مقدمات درج کر کے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی اور قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔اس امر کا انکشاف ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس آصف رشید نے روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ سرکل پولیس کے سات تھانوں سٹی احمد پور شرقیہ، صدر احمد پور شرقیہ، ڈیرہ نواب صاحب، چنی گوٹھ، اوچشریف،دھوڑ کوٹ اور نوشہرہ جدید نے گزشتہ برس گرفتار ملزمان کے قبضے سے 11رائفلیں،23 بارہ بوربندوقیں، 6ریپیٹر، 6ریوالور،1خنجر،90 عدد کارتوس اور 1550گولیاں برآمد کیں ہیں اور ان کے خلاف مقدمات کی تفتیش مکمل کر کے چالان عدالتوں میں پیش کر دیئے ہیں ۔منشیات فروشوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سرکل پولیس چیف نے کہا کہ گزشتہ برس 423 مقدمات کا اندراج عمل میں آیا اور سرکل پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 180 کلو گرام چرس، 1050 گرام ہیروئن،488 گرام افیون،12 کلو530 گرام بھنگ، 4025 کلوگرام لاہن اور 14462 لٹر کشید شدہ شراب برآمد کی اور سب ڈویژن احمد پور شرقیہ کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر شراب کی 72 چالو بھٹیاں پکڑیں اور ملزمان کے خلاف مقدمات کی تفتیش میرٹ پر مکمل کی۔ڈی ایس پی آصف رشید نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ برس سرکل پولیس کے سات تھانوں سے 4104 مقدمات کا اندراج کیا گیا اور ان مقدمات میں مطلوب 4391 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔انہوں نے کہا کہ سب ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے۔سرکل پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور کی ہدایات اور ریجنل پولیس آفیسر بہاول پور کے احکامات کے تحت جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اور سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کے لئے خصوصی مہم جاری رکھے ہوئے ہے،جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔