Advertisements

وفاقی محتسب کے ریجنل آفس بہاولپور میں سائلین کو ریلیف فراہم، 95 سے زائد کیسز نمٹا دیے گئے

"Large Number of Petitioners Provided Relief at Federal Ombudsman’s Regional Office Bahawalpur; Over 95 Cases Resolved"
Advertisements

میپکو ڈویژن صادق آباد اور رحیم یار خان سے متعلق شکایات کی سماعت فوری اقدامات کے نتیجے میں شہریوں کو مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے سے زائد کا ریلیف فراہم کیا گیا

جن پور (نامہ نگار )وفاقی محتسب کے ریجنل آفس بہاولپور میں سائلین کو بڑی تعداد میں ریلیف فراہم، 95 سے زائد کیسز نمٹا دیے گئے تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب کے ریجنل آفس میں سینیئر ایڈوائزر طاہر نواز خان نے میپکو ڈویژن صادق آباد اور رحیم یار خان سے متعلق شکایات کی سماعت کی جس دوران شہریوں نے بجلی سے متعلق مختلف مسائل پیش کیےسماعت کے موقع پر سینیئر ایڈوائزر نے سائلین کے مؤقف کو تفصیل سے سنا اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے تاکہ مسائل کا فوری اور مؤثر حل یقینی بنایا جا سکے

Advertisements

کارروائی کے دوران 95 سے زائد کیسز نمٹائے گئے، جن میں زائد بجلی بلوں، خراب میٹرز، کم وولٹیج اور دیگر تکنیکی نوعیت کی شکایات شامل تھیں۔ فوری اقدامات کے نتیجے میں شہریوں کو مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے سے زائد کا ریلیف فراہم کیا گیا، جو ادارے کی عوامی خدمت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے مزید برآں عوامی سہولت کے پیش نظر 5 بجلی کے پولز اور 6 خراب میٹرز کی تبدیلی کے احکامات بھی جاری کیے گئے جن پر متعلقہ حکام نے فوری عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی سائلین نے وفاقی محتسب کے فورم کی جانب سے بروقت اور بلا معاوضہ انصاف کی فراہمی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا

آخر میں سینیئر ایڈوائزر طاہر نواز خان، ریجنل ہیڈ باسط عزیز خان، ساؤتھ پنجاب کوآرڈینیٹر ڈاکٹر زاہد اور وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ کی عوامی مسائل کے حل کے لیے کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔۔۔۔۔۔