Advertisements

لاریب گروپ آف سکولز اینڈ کالجز کےسالانہ نتائج کی شاندار تقریبات

Laraib Group of Colleges and Schools Examination Results Ceremonies Held
Advertisements

تقریبات میں لاریب گروپ آف سکولز کی تعلیمی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا

اوچ شریف+  چنی گوٹھ: (کرائم رپورٹر+ نامہ نگار   ) تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، اور اسی تعلیم کے ذریعے انسانیت کے اعلیٰ مقام تک پہنچا جا سکتا ہے۔ جاننے والا اور نہ جاننے والا کبھی بھی برابر نہیں ہو سکتے۔” یہ مؤثر پیغام ڈاکٹر محمد اکرم خان نے اپنے خطاب میں دیا، جو لاریب گروپ آف سکولز اینڈ کالجز کے زیرِ انتظام تعلیمی اداروں کی سالانہ تقریبات کا محور رہا۔لاریب گروپ آف سکولز اینڈ کالجز کے زیر انتظام گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل سکول (پیما) حاصل لاڑ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول (پیما) رامکلی بستی حاجی کالو روڈ اور لاریب پبلک ہائی سکول (پیف) گرلز اینڈ بوائز کیمپس میں تین روزہ شاندار سالانہ نتائج کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

Advertisements

ان تقریبات میں نہ صرف معززینِ علاقہ، والدین، اساتذہ، طلباء وطالبات، بلکہ میڈیا اور سوشل میڈیا کے نمائندگان کی بھی بھرپور شرکت رہی۔تقریبات میں لاریب گروپ آف سکولز کی تعلیمی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر تعلیمی ادارے کی جانب سے پیما کے دونوں سکولوں کے مستحق طلباء کو مفت یونیفارمز بھی تقسیم کی گئیں، جسے علاقے کے لوگوں نے خوش دلی سے سراہا۔تعلیمی ادارے کی محنت اور بہترین نتائج کی بدولت اہلِ علاقہ نے اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاریب گروپ کے تعلیمی ادارے علاقے کی تعلیمی سطح کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی فلاح و بہبود اور فلسطینی مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔یہ شاندار تقریبات لاریب گروپ آف سکولز اینڈ کالجز کی تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات اور کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں، جو علاقے میں تعلیمی انقلاب کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوں گی۔