سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونے والے نائیک سید زاہد شاہ کی آبائی علاقہ سمہ سٹہ میں نمازجنازہ

سمہ سٹہ: سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونے والے پاک فوج کے لانس نائیک سید محمد زاہد شاہ کی اُنکے آبائی علاقہ سمہ سٹہ میں نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے دوسری تصویر میں سید زاہد شاہ شہید کے جسد خاکی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کرنے کا منظر
Advertisements
پاک آرمی کے سینئر آفیسرز اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں ,میاں نجیب الدین اویسی سمیت نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں شرکت کی
سمہ سٹہ (عمار علوی سے)سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونے والے پاک فوج کے نائیک سید زاہد شاہ کی ان کے آبائی علاقہ سمہ سٹہ میں نمازجنازہ ادا کر دی گئی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ میں قاری محمد اجمل اویسی نے پڑھائی -شہید کی نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کر کے پاک فوج سے یکجہتی کی مثال قائم کی- پاک آرمی کے سینئر آفیسرز اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں سابق ممبر قومی اسمبلی میاں نجیب الدین اویسی نے بھی شرکت کی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ پاکستان کی سلامتی کی دعا کی
Advertisements