سمہ سٹہ کے رہائشی پاک فوج کے لانس نائیک محمد زاہد شاہ سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید

Advertisements
پاک آرمی کے کمانڈوز نے سید زاہد شاہ شہید کے دو بچّوں اور اہلیہ کی دہشت گردوں سے بحفاظت بازیاب کرا لیا تھا
سمہ سٹہ (عمار علوی سے)سانحہ جعفر ایکسپریس میں سمہ سٹہ کے نوجوان لانس نائیک زاہد شاہ شہید ہو گئے- لانس نائیک محمد زاہد شاہ نے 2009 میں پاکستان آرمی جوائن کی 4 ماہ قبل ہی ان کی پوسٹنگ اوکاڑہ سے کوئٹہ ہوئی تھی وہ اپنے بچوں اور بیوی کے ہمراہ اپنے آبائی علاقہ سمہ سٹہ بذریعہ جعفر ایکسپریس آرہے تھے کہ دھشت گردوں نے ٹرین پر حملہ کر دیا اور زاہد شاہ شہید ہو گئے -شہید کی اہلیہ اور دو بچوں کو پاک آرمی کے کمانڈوز نے بازیاب کرا لیا تھا شہید کا ایک بھائی شاہد اور 4بہنیں ہیں والد ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم ہیں
Advertisements