Advertisements

لاہور ہائیکورٹ : جیل بھرو تحریک: پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو رہا کرنے کا تحریری حکم جاری

Jail Bharo Tehreek Leaders
Advertisements

لاہور ہائیکورٹ نے جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسد عمر سمیت دیگر رہنماؤں و کارکنان کی رہائی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے تمام رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے پنجاب حکومت سمیت فریقین سے 6مارچ کو جواب طلب کرلیا۔

Advertisements

جسٹس طارق سلیم شیخ نے تحریک انصاف کی درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ ناموں کی فراہم کردہ فہرست میں نظر بند افراد اگر کسی مجرمانہ کیس میں درکار ہیں تو انہیں روک کر باقی سب کو رہا کیا جائے

عدالت نے سات مارچ کو فریقین کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے نظر بندی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے، تحریک انصاف کی جانب سے سکندر القرنین ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔