لاہور ہائی کورٹ کا الیکشن کمیشن کو پنجاب میں 90 دن میں انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم
Advertisements
لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 90 روز کی آئینی مدت میں پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم جاری کردیا۔
جسٹس جواد حسن نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے کے خلاف پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر سمیت دیگر کی درخواست پر محفوظ مختصر فیصلہ جاری کردیا۔ درخواست گزاروں نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، جسٹس جواد حسن نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
Advertisements
جسٹس جواد حسن نے فیصلے میں لکھا کہ الیکشن کمیشن نوے روز کی آئینی مدت میں پنجاب میں الیکشن کرائے اور اس روشنی میں الیکشن کی تاریخ دے۔