Advertisements

لاہور ہائی کورٹ کا سموگ پر قابو پانے کے لیے نجی اداروں کے 50 فیصد ملازمین کو گھر سے کام کرنے کا حکم

Smog in Lahore
Advertisements

لاہور (نیوز ڈیسک/ جمعرات، 18 نومبر 2021ء) لاہور ہائی کورٹ نے سموگ پر قابو پانے کے لیے نجی اداروں کے 50 فیصد ملازمین کو گھر سے کام کرنے کا حکم دیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت پنجاب فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کرے۔ یہ فیصلہ لاہور ڈویژن کے اطراف ان علاقوں پر نافذ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جہاں سموگ کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔