Advertisements

لاہور ہائیکورٹ کی آئی جی پنجاب کو عمران ریاض کو بازیاب کرانے کے لیے 13 دنوں کی مہلت

Imran-Riaz-Khan-anchor
Advertisements

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو عمران ریاض کو بازیاب کرانے کے لیے 13 دنوں کی مہلت دے دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے عمران ریاض کی بازیابی کےلیے ان کے والد کی درخواست پر سماعت کی۔

Advertisements

آئی جی پنجاب نے کہا کہ عمران ریاض کی بازیابی میں کافی مثبت پیش رفت ہوئی ہے، آئندہ دس سے پندرہ دنوں میں خوشخبری دینگے، عدالت ہمیں 10 دن کی مہلت فراہم کرے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب سے کہا کہ مزید مہلت مانگی جارہی ہے، کوئی پیش رفت بھی ہونی چاہیے۔

ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ آئی جی پنجاب آج شام پانچ بجے عمران ریاض کے والد اور لیگل ٹیم سے ملاقات کریں۔