Advertisements

لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ کے جسٹس خالد اسحاق کا آر وائی کے شوگر ملز رکن آباد، جن پور کو ڈی سیل کرنے کا حکم

Lahore High Court Bahawalpur Bench Justice Khalid Ishaq Orders De-Sealing of RYK Sugar Mills’ Rukanabad and Janpur Units
Advertisements

عدالتی حکم پر تحصیل انتظامیہ لیاقت پور نے شوگر مل کا کنڈا ڈی سیل کر دیا، جس کے بعد مل میں کرشنگ کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا


جن پور (نامہ نگار) لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ کے جسٹس خالد اسحاق نے آر وائی کے شوگر ملز رکن آباد، جن پور کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی حکم پر تحصیل انتظامیہ لیاقت پور نے شوگر مل کا کنڈا ڈی سیل کر دیا، جس کے بعد مل میں کرشنگ کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا -واضح رہے کہ پانچ روز قبل اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور ملک محمد ابراہیم میلادی کھر نے پیرا فورس اور دیگر افسران کے ہمراہ مبینہ بے ضابطگیوں پر آر وائی کے شوگر ملز رکن آباد کو سیل کر دیا تھا۔ مل کی اچانک بندش کے باعث علاقے کے زمیندار شدید مشکلات کا شکار ہو گئے تھے جبکہ گنے کی فصل کے خراب ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا تھاشوگر مل کی بندش کے خلاف زمینداروں نے چار روز تک پرامن احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ معاملے کو قانون کے مطابق حل کیا جائے تاکہ کسانوں کا معاشی نقصان روکا جا سکے۔ کسانوں کا مؤقف تھا کہ مل کی بندش سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار متاثر ہو رہا ہے اور گنے کی بروقت کرشنگ نہ ہونے سے انہیں بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے

Advertisements

ڈی سیل ہونے اور کرشنگ بحال ہونے پر زمیندار رہنماؤں مخدوم سید مبین ضامن بخاری سردار حاجی عارف خان گبول، سردار حاجی سلیم خان گبول، سردار ملک خالد محمود نائچ، سردار ملک ساجد محمود نائچ، سردار حاجی امیر بخش خان دشتی سردار فیاض احمد خان چانڈیہ رانا فاروق احمد مخدوم سید طارق حسین رضوی، حاجی مشتاق احمد سیال سید مختیار احمد شاہ سردار ملک شکیل احمد نائچ چوہدری عبدالروف چیمہ چوہدری عبدالغفور چیمہ مہر محمد ارشد سیال سردار غلام اصغر خان بلوچ رانا محمد وقاص رانا جہازیب ساجد جام ہارون سعید لاڑ عباس فاروق متڑہ حاجی محمد افضل ملک عرفان اجمل نائچ سید طارق شاہ جام محمد حسین وہیہ ملک ساغر نائچ ملک شجاعت نائچ ملک ایاز احمد نائچ رانا اکبر شہزاد رانا محمد ساجد قاضی حسین احمد خان گبول رانا ہارون عباس محمد اصغر ہاشمی ملک محمد اجمل چنڑ ملک محمد افضل چنڑ اور دیگرزمینداروں نے خوشی کا اظہار کیا زمینداروں نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے کسانوں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور امید ظاہر کی کہ آئندہ اس قسم کے معاملات قانون اور مشاورت کے ذریعے حل کیے جائیں گے تاکہ کسان مزید نقصان سے بچ سکیں۔۔۔۔۔