Advertisements

ایران میں قتل کیے گئے احمدپور شرقیہ کے دو مزدوروں محمد جمشید اور محمد خالد کی نماز جنازہ ادا

Two ahmedpureast labourers funeral offered who were shot dead in iran
Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر ڈی ایس پی محمد افضل سابق یونین ناظم سردار زبیر خان لاشاری علاقہ ایس ایچ اوز سمیت علاقہ مکینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی , قبل ازیں بستی رب نواز آرائیں کے ملک جمشید آرائیں موضع محراب والا کے محمد خالد کی میتیں جیسے ہی ان کے آبائی علاقوں میں پہنچیں تو علاقے میں کہرام مچ گیا

احمد پور شرقیہ( پریس ریلیز) ایران کے صوبہ سیستان میں جنوبی پنجاب ضلع بہاولپور کے آٹھ مزدوروں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ایران اور پاکستانی حکومت کے درمیان مذاکرات کے بعد گزشتہ شب بہاولپور ایئرپورٹ پر آٹھ افراد کی میتیں پہنچائی گئیں جس میں چھ میتیں خانقاہ شریف جبکہ دو میتیں تحصیل احمد پور شرقیہ میں مقامی انتظامیہ کے ذریعے ورثاء کے حوالے کی گئیں -احمد پور شرقیہ کے دو نوجوان علاقہ چکی موڑ بستی رب نواز آرائیں کے ملک جمشید آرائیں جبکہ موضع محراب والا کے محمد خالد کی میت جیسے ہی ان کے آبائی علاقوں میں پہنچی تو علاقے میں کہرام مچ گیا -شہید ملک جمشید ارائیں کی نماز جنازہ صبح ان کے آبائی علاقہ چکی موڑ بستی رب نواز آرائیں میں مفتی محمد عابد کی امامت میں ادا کی گئی جبکہ محمد خالدکی نماز جنازہ ان کے علاقے موضع محراب والا میں مولانا محمد عرفان کی امامت میں ادا کی گئی

Advertisements

نماز جنازہ میں اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر ڈی ایس پی محمد افضل میاں معراج عباسی سابق یونین ناظم سردار زبیر خان لاشاری ,انسپیکٹر ماحولیات وحید مراد لشاری, مجید چاہل, عبدالقادر لاشاری ,صدیق خان لاشاری پاکستان سرائیکی پارٹی کے رہنما اعجاز الرحمان خان. معروف شاعر شاہد عالم شاہد ,ساجن چوھان, ملک محمود آرائیں, انور سراج, محمد جاوید, محمد سجاد , جان محمد چوھان علاقہ ایس ایچ اوز  کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر کے افراد سمیت علاقہ مکینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعد ازاں دونوں میتوں کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا اس موقع پر علاقہ مکینوں اور شہید ہونے والوں کے ورثہ نے ایران اور پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمارے شہداء روزگار کے سلسلے میں عرصہ دراز سے ایران میں گئے ہوئے تھے ان کے ساتھ دہشت گردی ہوئی ہے لہذا حکومت فوری طور پر ورثا کے لیے مالی مدد فراہم کرے تاکہ ان کے بچے کسی کے محتاج نہ رہیں- دونوں جنازوں کے موقع پر ایلیٹ فورس اور پولیس کے جوان تعینات رہے