Advertisements

مبارک پور ہوٹل پر کام کرنے والا مزدور رشید احمد المعروف بھولا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

Ill-fated Albourer Raheed Ahmed alias Bhola
Advertisements

ہوٹل مالک نے ہسپتال پہنچانے کی بجائے مٹی میں دبا دیا جس سے مبینہ طور پر اسکی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ بے ہوش ہو گیا

عینی شاہدین کے مطابق لوگوں کے اسرار پر ہوٹل مالک نے اسے مریم نواز ہسپتال مبارک پور منتقل کر دیا جہاں پر موجود میڈیکل افیسر نے اسکی موت کی تصدیق کر دی 

Advertisements

مبارک پور (نامہ نگار)مبارک پور لاثانی ہوٹل پر کام کرنے والا مزدور رشید احمد المعروف بھولا کرنٹ لگنے سےجاں بحق- ہوٹل مالک نے ہسپتال پہنچانے کی بجائے مٹی میں دبا دیا تفصیل کے مطابق رمزی چوک پر واقع لاثانی ہوٹل ہر کام کرنے والے مزدور رشید احمد عرف بھولا ولد نزیر احمد سکنہ موضع گدڑ ہٹی کو کام کرتے وقت کرنٹ لگ گیا جس سے اسکی حالت غیر ہو گئی ہوٹل مالک اور انتظامیہ نے بھولا کو ہسپتال منتقل کرنے کی بجائے شدید گرمی اور حبس میں مٹی میں دبا دیا جس سے مبینہ طور پر اسکی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ بے ہوش ہو گیا تاہم عینی شاہدین کے مطابق لوگوں کے اسرار پر ہوٹل مالک نے اسے مریم نواز ہسپتال مبارک پور منتقل کر دیا جہاں پر موجود میڈیکل افیسر نے اسکی موت کی تصدیق کر دی ہے

ورثاء احتجاج کرتے ہوئے اسکی نعش موضع گدڑی ہٹی لے گئے ہیں –  ہوٹل مالک سے موقف کے لیئے رابطہ کیا تو اس نے موقف دینے سے انکار کر دیا۔ متوفی کے ورثاء اور اہل علاقہ نے ہوٹل مالکان کے غیر انسانی رویے اور غفلت کے خلاف  احتجاج کیا اور واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔