Advertisements

فیاض نامی محنت کش نے اپنی چند ماہ کی معصوم بچی کو طیش میں آکر زمین پر پٹخ دیا موقع پر جاں بحق 

AhmedpurEast map
Advertisements


میاں بیوی کے مابین جھگڑے کا شاخسانہ،تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او غلام عباس نیازی موقع پر پہنچ گئے اور بدقسمت بچی کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا

احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) ریلوے پھاٹک کر قریب آبادی میں  فیاض نامی مزدور نے مبینہ طور پر اپنی چند ماہ کی بچی کو  زمین پر دے مارا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی- معلوم ہوا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان  آپس میں جھگڑا ہوا تھا جس کے نتیجہ میں محمد فیاض نے طیش میں آ کر اپنی چند ماہ کی  بچی کو زمین پر پٹخ دیا اور موقع سے فرار ہو گیا-اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی کے ایس ایچ او غلام عباس نیازی موقع پر پہنچ گئے اور بد قسمت  بچی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا- ایس ایچ او غلام عباس نیازی نے روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کو بتایا کہ پولیس اس افسوسناک واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے اور مقدمہ کے اندراج کے حوالے سے پوسٹ مارٹم  رپورٹ کا انتظار ہے

Advertisements