اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کویت پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا

Kuwait to ink seven MoUs for $10b investment during PM's upcoming visit

وفاقی کابینہ نے پاکستان اور کویت کے مابین سرمایہ کاری کیلئے 7 مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دے دی ، نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی کابینہ نے پاکستان اور کویت کے مابین سرمایہ کاری کیلئے 7 مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دے دی جن پر وزیر اعظم کے دورہ کویت کے دوران دستخط کئے جائیں گے،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کے نتیجہ میں کویت پاکستان میں مختلف شعبوں کے ان7 منصوبوں پر 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔کابینہ نے پاکستان اور کویت کے مابین سرمایہ کاری کیلئے 7 مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دی جن پر وزیر اعظم کے دورہ کویت کے دوران دستخط کئے جائیں گے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کے نتیجے میں کویت پاکستان میں مختلف شعبوں کے 7 منصوبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرے گا۔ان منصوبوں میں آبی ذخائر کی توسیع، کان کنی کی سہولیات، ساحلی علاقوں کیلئے تمر کے جنگلات کی حفاظت اور توسیع، آئی ٹی کے شعبے اور تحفظ خوراک کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے منصوبے شامل ہیں۔وزیرِاعظم اور وفاقی کابینہ نے خصوصی سرمایہ کاری کونسل اور متعلقہ وزارتوں کی اس حوالے سے کوششوں کی تعریف کی۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی سطح پر دستخط ہونے والی ان مفاہمتی یادداشتوں میں صوبوں کے ساتھ تعاون یقینی بنایا جائے تاکہ ان منصوبوں کی تکمیل جلد اور شفاف طریقے سے ہو سکے۔وفاقی کابینہ نے 14 نومبر 2023 کو منعقد ہونے والے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی امور (سی سی ایل سی) کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔ وفاقی کابینہ نے 15 نومبر 2023 کو منعقد ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔

مزید پڑھیں