Advertisements

خیبر پختونخوا حکومت کا موٹر سائیکل سواروں کو سبسڈی دینے کا اعلان

KP CM Sohail Afridi announces Rs2,200 subsidy for motorcyclists amid rising fuel price
Advertisements

صوبے میں ہر رجسٹرڈ موٹرسائیکل استعمال کرنے والے کو 2200 روپے دیے جائیں گے تاکہ عوام کو سفری اخراجات میں ریلیف مل سکے

ہمارا ہیلی کاپٹر کریش کر گیا ہے لیکن ہم پھر بھی ہیلی کاپٹر نہیں لے رہے، دوسری طرف یہ لوگ اپنے لیے پرائیویٹ جیٹ خرید رہے ہیں، اپنی شاہ خرچیاں کم نہیں کر رہے اورعوام پر 55 روپے فی لیٹرپٹرول کا ایٹم بم گرا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

Advertisements

پشاور:خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبے کے تمام موٹرسائیکل سواروں کو سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان اور مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت نے پٹرول کا ایٹم بم گرایا ہے، صوبائی حکومت پٹرول میں اضافہ مسترد کرتی ہے، وفاق صوبوں کو اعتماد میں لے، یہ اچھی بات ہے، وفاق کو اپنی شاہ خرچیاں کم کرنی چاہیے نہ کے عوام پر بوجھ ڈال دیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کورونا میں جب ہم نے پٹرول مہنگا کیا تو یہ لوگ اس پر سیاست کررہے تھے، پنجاب میں سیلاب آ یا تو ہم نے ان کا ساتھ دیا ، ہم نے سیاست نہیں کی، کراچی میں گل پلازہ آگ کی لپیٹ میں آیا ہم نے سیاست نہیں کی، نواز شریف کے پلیٹلیس گر گئے اس پر ہم نے سیاست نہیں کی لیکن بانی پی ٹی آئی کی صحت کی بات ہے تو یہ اس پر سیاست کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اعلان کیا کہ حکومت خیبر پختونخوا نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات کم کرنے کے لیے موٹرسائیکل سواروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبے میں اس وقت تقریباً 14 سے 16 لاکھ موٹرسائیکل رجسٹرڈ ہیں، ہر رجسٹرڈ موٹرسائیکل استعمال کرنے والے کو 2200 روپے دیے جائیں گے تاکہ عوام کو سفری اخراجات میں ریلیف مل سکے۔ سہیل آفریدی کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، بی آر ٹی کے کرایوں میں بھی اضافہ نہیں کررہے ،حکومت خود خرچہ اٹھائے گی، ہم نے نئی گاڑیوں کی خرید وفروخت پر پابندی لگائی ہے، بین الاقوامی دوروں پر بھی پابندی عائد کی ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ہیلی کاپٹر کریش کر گیا ہے لیکن ہم پھر بھی ہیلی کاپٹر نہیں لے رہے، دوسری طرف یہ لوگ اپنے لیے پرائیویٹ جیٹ خرید رہے ہیں، اپنی شاہ خرچیاں کم نہیں کر رہے اورعوام پر 55 روپے فی لیٹرپٹرول کا ایٹم بم گرا رہے ہیں۔