Advertisements

وزیر اعلیٰ مریم نوازکی موجودگی میں محکمہ زراعت اور بینک آف پنجاب کے درمیان کسان کارڈپروگرام کا معاہدہ طے

Kissan Card Programme agreement signed between Punjab babk and Agriculture dEpartment in presence of CM Maryam Nawaz
Advertisements

  معیاری بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات فراہم کرنے کیلئے کسان کارڈ استعمال ہوگا، قرضے اور ڈائریکٹ سبسڈی بھی دی جائے گی: بریفنگ


لاہور30مئی:……کسانوں کے لئے تاریخی قدم،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی موجودگی میں محکمہ زراعت اور بینک آف پنجاب کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ سیکرٹری زراعت افتخار علی سہیو اور صدر پنجاب بینک ظفر مسعود نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کسان خوشحال ہوگا تو پنجاب خوشحال ہوگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ معیاری بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات فراہم کرنے کے لیے کسان کارڈ استعمال ہوگا۔ کسان کارڈ کے ذریعے ڈائریکٹ سبسڈی بھی دی جائے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بینک آف پنجاب کسان کارڈ پروگرام کا نفاذ کرنے والا پہلاپارٹنر ہوگا، اہل کسانوں کو قرضے اور دیگر مالی خدمات فراہم کرے گا۔ سینیٹر پرویز رشید، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری،وزیر زراعت سید محمد عاشق حسین،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری زراعت، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی ساجد ظفر ڈال، محکمہ زراعت، بی او پی کے سینئر حکام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
٭٭٭٭

Advertisements