Advertisements

کسان اتحاد کا گھریلو و زرعی بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف احتجاجی دھرنا 6گھنٹےنیشنل ہائی وے بند

Kisan Ittihad's protest against domestic and agricultural electricity bills
Advertisements

سمہ سٹہ :کسان اتحاد کا گھریلو و زرعی مہنگی بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف احتجاجی دھرنا 6گھنٹےنیشنل ہائی وے بند عوام پریشان تفصیل کے مطابق پاکستان کسان اتحاد (چوہدری انور گروپ ) کے ضلعی صدر ملک عباس کلیار کی کال پر ہزاروں کسانوں نے نیشنل ہائی وے مسافرخانہ بہاولپور صدر کے مقام پر درجنوں ٹریکٹرٹرالی کھڑی کر کے نیشنل ہائی روڈ بند کر دیا  اور شامیانے لگا دیئے جس سے گاڑیوں کی کئی کلومیٹر اپ اینڈ ڈاون سائیڈ لمبی لائن لگ گئی اس موقع پر ضلعی صدر ملک عباس کلیار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  حکومت کے لگائے ہوئے کسانوں پر بجلی کے ظالمانہ بھاری بلوں تنگ آچکے ہیں حکومت فل فور بلوں پر نظر ثانی کرے کھاد کی بلیک میں فروخت اور مہنگا ڈیزل مل رہا ہے جس سے کسانوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے حکومت کسانوں کو ریلیف فراہم کریں  اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر صدربہاولپور محمد طیب اور ڈی ایس پی صدر سرکل بہاولپور راو طارق پرویز نے کسانوں سےمذاکرات کر کے شام کو روڈ کھلوادیا جو کہ اپ اینڈ ڈاون سائیڈ ٹریفک بحال ہوگی